ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار:تعمیراتی میدان میں وشواکرما رہنما ہے:ڈی سی ، ایس ایس نکول

کاروار:تعمیراتی میدان میں وشواکرما رہنما ہے:ڈی سی ، ایس ایس نکول

Sat, 17 Sep 2016 20:49:48    S.O. News Service

کاروار:۱۷/ستمبر (ایس او نیوز) وشوا کرما تعمیراتی کاموں میں مشغول تمام لوگوں کے لئے مسیحا کا درجہ رکھتا ہے ، موجودہ دور کے انجنئیروں کے لئے وہ ایک نمونہ ہے۔ یہ بات اترکنڑا ڈی سی ایس ایس نکول نے کہی۔

وہ یہاں ڈی سی ہال میں ضلعی انتظامیہ ، ضلع پنچایت اورمحکمہ برائے کنڑا اور تہذیب کے اشتراک سے منعقدہ وشواکرما جینتی کے پروگرام کاافتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ ڈی سی نکول نے بتایا کہ ریاستی حکومت کی طرف سے پہلی مرتبہ وشوا کرما کی جینتی منائی جارہی ہے۔ وشواکرما مہا سبھا کے ضلعی صدر گجانن آچاریہ نے افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے کہاکہ ریاست میں وشواکرما طبقہ کے 30سے 40لاکھ لوگ ہیں۔ جس میں لوہار، بڑھئی ، سُنار جیسے کل 41چھوٹے گروہ شامل ہونےکی بات کہی۔ اس موقع پر ایس ایس ایل سی میں سب سے زیادہ نمبرات حاصل کرنے والے ضلع کے وشواکرما طبقہ کے طلبا کی تہنیت کی گئی ۔ اپر ڈی سی ایچ پرسنا، محکمہ کنڑا کا عملہ اور وشواکرما طبقہ کے کئی لوگ پروگرام میں موجود تھے۔


Share: